ابنا: سوموار کی صبح پشاور سے پاراچنار جانی والی مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین افراد عابد حسین، کمال حسین اور افتخار حسین کو ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اور ان کی قبروں پر سرخ پرچم لگائے گئے جو شہیدوں کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں معصوم بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد پارا چنار شہر اور مضافات کی فضاء ایک بار پھر سوگوار ہو گئی ہے، بازار اور مارکٹیں بند جبکہ ٹل پارا چنار روڈ سنسان پڑا ہے۔ شہداء کے نماز جنازہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور قبائلی مشران نے پارا چنار کے محب وطن عوام کے خلاف دہشتگردی کے ان پے درپے واقعات کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی مسافروں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عین موقع پر کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا، یہ عمل پاراچنار کے شیعہ قبائل کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110
متعلقہ لنک